یہ نہیں سوچناملک نے ہمیں کیادیابلکہ یہ سوچناہے کہ ہم نے وطن کوکیادیاہے:چیف جسٹس ہائیکورٹ محمدیاورعلی

یہ نہیں سوچناملک نے ہمیں کیادیابلکہ یہ سوچناہے کہ ہم نے وطن کوکیادیاہے:چیف ...
یہ نہیں سوچناملک نے ہمیں کیادیابلکہ یہ سوچناہے کہ ہم نے وطن کوکیادیاہے:چیف جسٹس ہائیکورٹ محمدیاورعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)71ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہورہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس محمدیاورعلی نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں سینئر ترین جج جسٹس محمدانوارالحق سمیت دیگر فاضل جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔
پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمدیاورعلی کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان اتحاد، بھائی چارہ اورپیارہوناچاہیے،یہ نہیں سوچناملک نے ہمیں کیادیابلکہ یہ سوچناہے کہ ہم نے وطن کوکیادیاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کادیاگیامنشورایمان،اتحاد اورتنظیم محض الفاظ نہیں،ہمیں قائداعظم کے ویژن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے گریزنہیں کرنا چاہیے،ذمےدارشہری بننے کے لئے قائداعظم کے منشورپرعمل کرناچاہیے۔