حریت رہنما سید علی گیلانی کی پاکستانی قوم و حکومت کو جشن آزادی کی مبارکباد
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کی شکر گزار ہے۔
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے ناگزیر ہے، عمران خان کی نئی آنے والی حکومت عدل و انصاف اور مدینہ جیسی سہولیات فراہم کرے۔