یہ تصویر ممکنہ وزیراعظم عمران خان نے شیئر کی لیکن اس تصویر میں علامہ اقبال اور قائداعظم کیساتھ ان کا کونسا رشتہ دار موجود ہے؟ 14 اگست کے پرمسرت موقع پر ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کو بھی فخر ہوگا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ ان کے رشتہ دار موجود ہیں۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔‘
لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 13, 2018
اس کے علاوہ عمران خان نے ایک اور پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کے لیے جشن آزادی کے حوالے ایک پیغام لکھا کہ ’14 اگست 2018: اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔
میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے "یوم آزادی" منائے کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 10, 2018
پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال یوم آزادی منائیں کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے ’یوم آزادی‘ منائے کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔‘