میڈیکل بورڈ نے کیپٹن (ر)صفدر کو صحت مند قرار دے دیا،اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 5رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدرکے ٹیسٹ کئے جس کے بعد بورڈ کی جانب سے انہیں صحت مند قرار دے دیا۔جیل حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدرکی جیل منتقلی کا فیصلہ طبیعت میں بہتری کے بعد کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ کیپٹن (ر)صفدراڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔