اپنا ہر وعدہ پورا کروں گا، قوم صبروتحمل کے ساتھ ساتھ دے : عمران خان
اسلام آباد (عامر خان) چیئرمین تحریک انصاف اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنا ہر وعدہ پورا کریں گے، قوم صبروتحمل کے ساتھ ان کا ساتھ دے ۔
عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے بعد تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے نومنتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاجس میں روزنامہ پاکستان کے عامر خان نے بھی شرکت کی ۔عامر خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے قوم کو جشن آزادی مبارک باد دی اور کہا ہم نے بند مٹھی کے ساتھ نہیں چلنا بلکہ مٹھی کو کھول کر چلیں گے۔ وفاقی کابینہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، 18 اگست تک تمام معاملات درست ہوجائیں گے۔
عمران خان نے مزید کہا قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اندھیری رات سے نکل کر روشن پاکستان میں داخل ہوں گے میں اپنا ہر وعدہ پورا کرنے کی کوشش کروں گا قوم میرا ساتھ دے اور تھوڑا صبر کرے۔