برطانوی پارلیمنٹ کے باہرحفاظتی رکاوٹ سے کارٹکراگئی،متعدد افراد زخمی،کار سوار گرفتار
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی پارلیمنٹ کے باہرحفاظتی رکاوٹ سے کارٹکراگئی،کار ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے باہرحفاظتی رکاوٹ سے کارٹکراگئی،پولیس نے کارسوار کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق کار ٹکرانے سے کئی افراد زخمی ہوگئے،پارلیمنٹ اسکوائراوروکٹوریہ ٹاورگارڈن کے گردسڑکوں کی ناکہ بندی کردی گئی۔