انتخابات میں پی ٹی آئی نے بڑے بڑے برج الٹا دیئے،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھاری اکثریت سے جیتیں گے،قاسم سوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد امیدوار قاسم سوری نے کہا ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے بڑے بڑے برج الٹادیئے،سپیکراورڈپٹی سپیکرکے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے،ہم صوبے کے مسائل اورمحرومیاں دورکریں گے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کی آوازبنے گی ۔