ڈیرہ بگٹی میں یوم آزادی پر ریلی ،قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افراد کی شرکت،پاکستان زندہ باد کے نعرے

ڈیرہ بگٹی میں یوم آزادی پر ریلی ،قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افراد کی ...
ڈیرہ بگٹی میں یوم آزادی پر ریلی ،قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افراد کی شرکت،پاکستان زندہ باد کے نعرے

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ بگٹی میں71ویں یوم آزاد ی کے پر مسرت موقع پرنوابزادہ گہرام بگٹی کی قیادت میں ریلی نکالی جس میں سینکڑوں قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر قبائلی افراد نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی کی قیادت میںہزاروں افراد نے آزادی کو جشن منانے کیلئے ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ریلی سنگسیلہ موڑ سے شروع ہوئی اس موقع پر عمائدین نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وطن سے محبت کے نعرے درج تھے،ریلی اپنے راستوں سے ہوتی ہوئے پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

یوم آزادی پر حالات کو پرامن رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی میں پاکستان سوئی ہاﺅس کو بھی قومی پرچموں سے سجا یا گیاہے جہاں14 اگست کے حوالے سے خصوصی تقریب ہو گی۔

جبکہ دوسری طرف گوادرمیں نیوی اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیراہتمام بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کے شرکا نے کشتیوں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجا رکھا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /گوادر /کوئٹہ