دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی جشن آزادی پورے  جوش و خروش اور قومی ولولے سے منایا گیا

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی جشن آزادی پورے  جوش و خروش اور قومی ولولے ...
 دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی جشن آزادی پورے  جوش و خروش اور قومی ولولے سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جدہ ( محمد اکرم اسد ) دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی جشن آزادی پورے  جوش و خروش اور قومی ولولے سے منایا گیا۔ پاکستان قونصلیٹ جنرل میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے، قومی ترانہ کے ساتھ ،پاکستانی پرچم لہرا کر دن کا آغاز کیا ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان آرمی اور پاکستان بحریہ کے  ایک چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔حاضرین سے  خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل شہر یار اکبر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں برصغیر کے مسلمانوں کی اس جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے جو انھوں نے  قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی قیادت میں، ایک  علیحدہ ملک  حاصل کرنے کےلئے کی تاکہ وہ عزت ووقار کے ساتھ اپنے مذھب کے مطابق زندگی گزارسکیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ میرا یقین ہے کہ اگر ہم ایمانداری اور قومی وحدت سے مل جل کر کام کریں، تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم پاکستان کو دنیا کے ممالک میں باوقار مقام نہ دلا سکیں۔

قونصل جنرل نےسعودی عرب میں  پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی  جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی ترقی میں اہم  کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں رہنے والی 2.6 ملین پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم  ذریعہ ہے اور دو بھائیوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے کام کرتا ہے.

قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار کی تیسری مسلسل پرامن منتقلی نے جمہوری اقدار کو مضبوط کیا ہے. انہوں نے تمام پاکستانی کمیونٹی سے گزارش کی کہ کہ وہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں کہا کہ آج کے دن ہمیں  اپنے ان کشمیری بھائیوں کو  بھی یاد رکھنا چاھئے ، جو اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قونصل جنرل نےسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور  سعودی حکومت کی ، پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کرنے اور انہیں دونوں ملکوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنےپر شکریہ ادا کیا.

اس موقع پر ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹو اور ویلفیئر قونصل نجیب احمد   نے  صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات  پڑھ کر سنائے۔ جبکہ نظامت کے فرائض ہیڈ آف چانسلری عاطف ڈار نے انجام دئیے۔  قونصل جنرل شہر یار اکبر خان نے پاکستانی بچوں کے جھرمٹ میں یوم آزادی کا کیک کاٹا۔  اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے بھی سنائے۔

مزید :

عرب دنیا -