سعودی ائیرفورس کا سکول بس پر حملہ، 40 بچے شہید، لیکن اس حملے سے چند لمحے پہلے بچے بس میں کیا کررہے تھے؟ ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر ہر شخص رونے پر مجبور ہوگیا

سعودی ائیرفورس کا سکول بس پر حملہ، 40 بچے شہید، لیکن اس حملے سے چند لمحے پہلے ...
سعودی ائیرفورس کا سکول بس پر حملہ، 40 بچے شہید، لیکن اس حملے سے چند لمحے پہلے بچے بس میں کیا کررہے تھے؟ ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر ہر شخص رونے پر مجبور ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں۔ ان حملوں کا نشانہ کئی بار عام شہری بنے ہیں لیکن تازہ ترین حملے نے تو ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سعدا صوبے کے علاقے داہیان میں ایک سکول بس فضائی حملے کا نشانہ بن گئی اور اس لرزہ خیز واقعے میں درجنوں معصوم بچوں کے ننھے جسموں کے چیتھڑے اڑ گئے۔
سوشل میڈیا پر اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کی روانگی سے قبل اس میں موجود کمسن بچے کتنے خوش ہیں۔ دراصل اُن کی بس سکول کے ایک ٹرپ کے لئے روانہ ہو رہی تھی جس پر وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے، مگر کسے معلوم تھا کہ یہ معصوم موت کے سفر پر روانہ ہو رہے تھے۔ یہ سب بچے ہنستے مسکراتے اور اُچھل کود کرتے نظر آتے ہیں، اُس خوفناک موت سے مکمل بے خبر جو گھات لگائے ان کی منتظر بیٹھی تھی۔
یہ سکول بس سعدا صوبے کے علاقے داہیان سے گزررہی تھی جب آسمان سے ایک میزائل موت بن کر اس پر لپکا اور پل بھر میں 40 بچے لقمہ اجل بن گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کی عمریں تقریباً 6 سے 11 برس بتائی گئی ہیں۔ یہ سب اپنے سکول کے سمر کیمپ کے اختتام پر تفریحی دورے پر جارہی تھے۔


مقامی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ہونے والے اس حملے میں کل 51افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 40 سکول کی بس میں موجود معصوم بچے تھے۔ یہ 40 بچے تو ہمیشہ کیلئے دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن ان کے علاوہ 56 ایسے ہیں جو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بدقسمت زندہ بچ بھی گئے تو باقی تمام زندگی معذوری کے دکھ کے ساتھ گزاریں گے۔