مولانا فضل الرحمان کا این اے 35پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

Aug 14, 2018 | 20:19:PM

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی جانب سے خالی کردہ نشست این اے 35بنوں پر مولانا فضل الرحمان نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں دونوں نشستوں سے ہار کر پارلیمنٹ سے باہر ہونے والے سربراہ جمعیت علماءاسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے بنوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ این اے 35سے مولانافضل الرحمان کی الیکشن لڑنے کی خبروں میں حقیقت نہیں،مولانا فضل الرحمان نے مذکورہ نشست سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے متعلق پارٹی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ وشوریٰ کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 35 بنوں سمیت پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے دیگر چار نشستیں چھوڑ دی تھیں۔

مزیدخبریں