خامنہ ای کی حفاظت پر مامور فورس کی عراق کے ساتھ سرحد پر موجودگی کاانکشاف

خامنہ ای کی حفاظت پر مامور فورس کی عراق کے ساتھ سرحد پر موجودگی کاانکشاف
خامنہ ای کی حفاظت پر مامور فورس کی عراق کے ساتھ سرحد پر موجودگی کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(این این آئی) ایرانی رہبر  علی خامنہ ای کی حفاظت پر مامور فورس الصابرین بریگیڈکو عراق ایران سرحد پر بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
کویتی اخبار کے مطابق خامنہ ای نے اس فورس کی تعیناتی کا براہ راست حکم دیا جو ایرانی پاسداران انقلاب سے رجوع کے بغیر اپنی رپورٹیں براہ راست رہبرِ اعلی کے دفتر ارسال کر رہی ہے۔ عام طور سے مذکورہ فورس کو صرف اْس علاقے میں بھیجا جاتا ہے جہاں خامنہ ای دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ نہیں معلوم کہ آیا خامنہ ای سرحد کا دورہ کرنا چاہتے ہیں یا پھر ایران کی سرحد سے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ پیش رفت بغداد اور تہران کے درمیان غیر مسبوق نوعیت کی اْس کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہے جو عراقی حکومت کے اس اعلان کے سبب پیدا ہوئی کہ بغداد حکومت ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو لاگو کرے گا۔ اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر ایرانی اور عراقی ذمے داران کے درمیان الزامات کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔