سپیکر کے انتخابات میں ووٹ لینے کیلئے کن شخصیات کو پیسوں کی پیشکش کی گئی ؟ متوقع سپیکر اسد قیصر نے اہم انکشاف کردیا

سپیکر کے انتخابات میں ووٹ لینے کیلئے کن شخصیات کو پیسوں کی پیشکش کی گئی ؟ ...
سپیکر کے انتخابات میں ووٹ لینے کیلئے کن شخصیات کو پیسوں کی پیشکش کی گئی ؟ متوقع سپیکر اسد قیصر نے اہم انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)متوقع سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ کچھ ارکان پارلیمنٹ کو پیسوں کی پیشکش کی گئی ہے اور ایسی حرکتوں سے سیاست کو نقصان پہنچ رہاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات کودو ر کردیا گیاہے اور وہ کل مجھے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی اے پی کو صوبے اور مرکز میں ساتھ لیکر چلیں گے اور بلوچستان کی محرومیاں دور کریں گے ۔ ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ایک ایجنڈا طے کیاہے اور ہم ان کو ساتھ لیکر چلیں گے اور قومی ایجنڈے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری دیگر اتحادی جماعتیں بھی ہماری حمایت کریں گی ۔ اس وقت جو حکومت بن رہی ہے اس میں پورے پاکستان کی نمائندگی ہے جو ملکی یکجہتی کی ایک علامت بن گئی ہے ۔اسد قیصر نے کہاکہ کچھ ارکان پارلیمنٹ کو پیسوں کی پیشکش کی گئی ہے ۔ایسی حرکتوں سے سیاست کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ ہمیں سب سے پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ ۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی قوم کی امانت ہے اور سپیکر امانت دار ہوتاہے میرے منتخب ہونے کے بعد کوشش ہوگی کے تمام پارٹیوں کومیرٹ کے مطابق ان کاحق دوں۔میں قومی مسائل پر تمام پارٹیوں کو بحث کی دعوت دوں گا ۔

مزید :

قومی -