ڈپٹی کمشنر ملتان کامختلف علاقوں کا دورہ،صفائی صورتحال کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر ملتان کامختلف علاقوں کا دورہ،صفائی صورتحال کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)عیدآلاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن ڈپٹی کمشنر فیلڈ میں رہے اور صفائی کے عمل کا حائزہ لیتے رہے ۔ انہوں نے اندرون شہر کے علاوہ نیو ملتان، رشید آباد، چوک (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کمہاراں والا، بوسن روڈ، گلگشت،حسن پروانہ روڈ، ولاءت آباد اور ممتاز آباد، نیو ملتان، شاہ رکن عالم کالونی اورسمیجہ آباد کے علاقوں کا وزٹ کیا ۔ وہ ہر سیکٹر میں تعینات ضلعی انتظامیہ کے 14 آفیسرز کی کارکردگی کی جانچ بھی کرتے رہے ۔ وہ فیلڈ میں سینٹری ورکرز سے عید بھی ملے اور ان کی محنت اور لگن کی تعریف کی ۔ عامر خٹک نے ورکرز سے کھانے کی فراہمی اور دیگر سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کے وزٹ کے دوران سالڈویسٹ منیجمنٹ کی گاڑی اور سینٹری ورکرز کا سٹاف ڈپٹی منیجر آپریشن انوارالحق کی قیادت میں ان کے ہمراہ رہا اور ڈپٹی کمشنر کی نشاندہی پر صاف کا کام انجام دیتا رہا ۔ ڈپٹی کمشنر نے شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کا بھی اچانک دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بہترین انتظامات کرنے پر اے سی جلال پور پیروالا احمد رضا کی تعریف بھی کی ۔ عید آپریشن کے آغاز سے قبل ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کرائے پر حاصل کی گء مشینری کا معائنہ کرنے کے لیے کمپنی ورکشاپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹری ورکرز سے خطاب کے دوران انہیں بونس دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ عید صفائی مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سینٹری وکرز، سپروائزر،انسپکٹرز اور ڈرائیورز کو کیشن انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ انہیں عید کے تین ایام کی تنخواہ بھی دی جائے گی ۔ صفائی پریشن آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا ۔

اعلان