وہاڑی میں کریک ڈاءون ، کھالیں جمع کرنے پرکالعدم تنظیموں کے8افراد گرفتار

  وہاڑی میں کریک ڈاءون ، کھالیں جمع کرنے پرکالعدم تنظیموں کے8افراد گرفتار

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)عید الاضحیٰ کے موقع پر غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے کالعدم تنظیموں کے8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے نجی اداروں اورکالعدم تنظیموں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے ضلع کے مختلف تھانہ جات میں عید کے روز کے مقدمات درج کرکے مختلف کالعدم تنظیموں کے8 افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور پر اکٹھی کی گئی درجنوں کھالیں برآمد کیں ۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ کھالیں اکٹھی کرنے والے اداروں کی فہرستیں جاری کی گئی تھیں اور بغیر این او سی کھالیں اکٹھے کرنے پر سخت کاروائی کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی تھی ۔

کالعدم تنظی میں

مزید : ملتان صفحہ آخر