میپکو دعوے فیوز، بڑی عید پرلوڈشیڈنگ‘ ٹرپنگ کابڑا’’تحفہ‘‘

  میپکو دعوے فیوز، بڑی عید پرلوڈشیڈنگ‘ ٹرپنگ کابڑا’’تحفہ‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،بہاولپور، ٹھٹھہ صادق آباد(سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ ، نمائندہ پاکستان) عید الاضحی پر بجلی کی شدید ٹرپنگ ‘ وولٹیج کی کمی ‘ نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ‘صارفین پریشان(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے عید الاضحی کے موقع پر ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا لیکن جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز شدید ٹرپنگ ہوئی ۔ وولٹیج میں کمی کا مسئلہ بھی درپیش رہا ۔ اس کے علاوہ نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ صارفین اس صورتحال میں پریشان رہے اور انہیں جانوروں کی قربانی میں مشکلات درپیش رہیں ۔ میپکو ذراءع کے مطابق صرف ہائی لاسز( زیادہ بجلی چوری ) والے فیڈرز پر بجلی بند کی گئی ۔ اس کے علاوہ ریجن میں کہیں لو ڈشیڈنگ نہیں کی گئی بلکہ جہاں کہیں بھی خرابی کے باعث بجلی کی خرابی کی اطلاعات ملیں تو فوری طور پر اقدامات کرکے بجلی بحال کی گئی ۔ ماڈل ٹاءون فیڈرسے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،دوروزسے 8 سے 10 گھنٹہ بجلی بندرہنے لگی پانی کی قلت پیداہوگئی ماڈل ٹاءون اے کے رہائشی اجمل ملک ،محمدرمضان، شاہدملک ودیگرنے بتایا کہ گذشتہ روز سے ماڈل ٹاءون فیڈرسے بدترین لوڈشیڈنگ کی جاری ہے گذشتہ روز بھی ;200;ٹھ سے دس گھنٹہ تک اور ;200;ج صبح سات بجے سے بجلی بندہے جس کے باعث گھروں میں پانی کی قلت ہوگئی ہے قربانی کے جانوربھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے پیاسے ہیں جبکہ نمازیوں کوبھی پانی نہ ہونے کے باعث وضو کرنے میں پریشانی ہے انہوں نے ایس ای میپکوبہاول پور سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر اس امرکانوٹس لیتے ہوئے بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنایاجائے ۔ عیدایام میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعووں کے باوجود ٹھٹھہ صادق آباد نواحی چکوک میں واپڈاسیکنڈ جہانیاں کی طرف سے عید ایام میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی،جس کہ وجہ سے شہریوں کو جانوروں کی قربانیاں کرنے میں بھی شدیدمشکلات پیش آئیں ،عیدایام میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف میپکو ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

دعوے فیوز