کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، بہاولپور میں ہندو برادری سراپا احتجاج ، مودی کیخلاف نعرے

  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، بہاولپور میں ہندو برادری سراپا احتجاج ، مودی ...

بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پور میں ہندءوں برادری نے کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف فریدگیٹ پر شدیداحتجاج کیا، ہندومظاہرین نے پلے کارڈ (بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

ز

اوربینرزاٹھارکھے تھے جس پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے تفصیل کے مطابق بہاول پورکی ہندوبالمیک برادری کے سینکڑوں ہندءوں نے مرکزی بالمیکی مندربہاول پورسے فریدگیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی ریلی میں برکت کالی رام، سردارطفیل رام پیرمند پرویزبیررام چوہدری راجورام چوہدری یوسف چندن مہاراج یوسف رام بھگت بیررام جگدیش بھگت پنڈت مظہرراہی جھنگا پنڈت کشوری لال ہیرالا ل ودیگر شریک تھے ہندوں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کے خلاف شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیری بھائیوں کوان کاحق خودارادیت دیاجائے انہوں نے عالمی برادری بشمول یواین او سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے روکاجائے انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اسکے تحفظ کیلئے ہم جان بھی قربان کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اوراس سبزہلالی پرچم تلے ہم سب ایک ہیں بہاول پور ہندوبرادی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ ;200;پ کیسے ہندوہو جوکہ کشمیر کے بے گناہ مظلوم اورنہتے لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہوکیاہندودھرم اسکی اجازت دیتاہے راجہ کاکام ہے پرجا کے دکھ سکھ ہرپرکار سے پرجاکاخیال رکھنا ;200;پ نے توالٹی گنگاہ بہارکھی ہے ;200;پ پوری دنیا کا;200;رام سکھ چین جیون چھینناچاہتے ہیں بھگوان سے ڈروجوسب کاپیداکرنے والا پالن کرنے والا اوراننت کرنے ولاہے ;200; پ کے جیون کا ;200;خری سانسیں چل رہی ہیں اس میں اچھے اچھے کام کرنے چاہیں جس سے اللہ کی مخلوق خو ش ہواپنے ملک ہندوستان کے ان غریب لوگوں پرخرچ کریں جن کے پاس دووقت کی روٹی بڑی مشکل ہے کشمیر کی ;200;زادی کے متوالوں کو;200;پ نہیں مٹاسکتے ہیں سچائی تویہ ہے کہ کشمیر سات دیپ نوکھنڈ میں سے علیحدہ کھنڈ ہے یہ بات شاستروں میں بھی لکھی ہوئی ہے کیونکہ سچائی کومٹانے والا خودمٹ جاتاہے ۔ بھارتی جارحیت کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہندو کمیونٹی کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرے سے ساجد ناز سماجی کارکن اشوک لال پنڈٹ ہریش لال امر ناتھ لالہ اکمل بھیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہے کہ کشمیر فوری طور خون کی ہولی بند کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے اس موقع پر مظاہرین نے کشمیر اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر