ڈیرہ کی ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس منظور، پونے 3ارب روپے خرچ کرنیکا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر);252;: ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے میگا پروجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر پونے تین ارب روپے خرچ ہوں گے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )
طرف سے باقاعدہ منظوری کے بعد ڈیرہ غازیخان شہر میں جلد سیوریج پاءپ لائن کی از سر نو تنصیب کی جائے گی ٹف ٹائلز کی تنصیب کے ساتھ دیگر مسائل حل کیے جائیں گے شہر کا میگا پروجیکٹ 8 ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کرایا جائے گا مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ مانکا کینال کو آر سی سی کیا جائے گا اور کناروں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نہر پر چھت لگانے کا مقصد تعفن کو ختم کرنا اور نہر کو خوبصورت بنانا ہے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پہلے فیز کی بھی منظوری دے دی ہے پی سی ون کی منظوری کے بعد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ پر کام شروع کر دیا جائے گا پہلے فیز پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ ہوں گے تیس بیڈ کی ایمرجنسی کے ساتھ سو بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں سو بیڈ کا مزید اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کےلئے پرانی سبزی منڈی اور دھوبی گھاٹ کی جگہ فائنل کر لی گئی ہے ۔
حنیف پتافی