روجھان:دریائے سندھ میں طغیانی سے وسیع علاقہ زیر آب،فصلیں تباہ

روجھان:دریائے سندھ میں طغیانی سے وسیع علاقہ زیر آب،فصلیں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان) دریائے سندھ میں طغیانی وسیع علاقے زیر آب آگئے ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ تفصیل کے مطابق دریائے سندھ میں طغیانی سے کچہ مندری،چکڑیہ،ڈیرہ دلدار،چک دم،بستی سیلاتانی،چک چانڈکہ،سمیت روجھان کے وسیع علاقے زیر آب آگئے سیلابی ریلے سے سینکڑوں (بقیہ نمبر5صفحہ12پر)

متاثرین کی ہزاروں ایکڑ کپاس،مونگی اور دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں سیلاب متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی علاقوں سے نکلنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلاب سے آمدورفت کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں سیلاب متاثرین آمدورفت کے لیے کشتیاں استعمال کررہے ہیں سیلاب متاثرین گل نواز،واجد،توکل،،سمیت سینکڑوں افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی تمام جمع پونجی دریا برد ہوگء ہے حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کریں دوسری طرف تاحال حکومت کی طرف سے فلڈریلف یا میڈیکل کیمپ قائم نہ کیے جاسکے عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے سیلابی علاقوں میں فلڈ ریلف کیمپ قائم کیے جائے جسمیں ناگ اور بچھو ڈسنے کے انجکشن ایمرجنسی صورتحال میں موجود رہے جبکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا کیمپ قائم کیا جائے تاکہ سیلابی علاقوں میں ایمرجنسی صورتحال میں عوام کو ریلف مل سکے۔ روجھان (نمائندہ پاکستان) روجھان اور گردونواح میں موسلا دھار بارش بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بارش کے دوران جاری رہی جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا اس کے علاوہ بارش کے باعث کوہ سلیمان کے دامن سے نکلنے والی رود کوہی کے سیلابی ریلوں طغیانی آگء ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں اس کے علاوہ بارش کے وقفے کے دوران روجھان میں خوبصورت سات رنگی آسمان پر قوس وقزاح بن گء جس کو دیکھینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور تبصرے کرتے رہے کہ بارش کے وقفے کے دوران سات رنگی قوس وقزاح بننا قدرت کے نشانیوں میں ایک خوبصورت نشانی ہے۔