ٹرینیں پھر تاخیرکا شکار، مسافروں کی عید سفر میں ہی گزر گئی

ٹرینیں پھر تاخیرکا شکار، مسافروں کی عید سفر میں ہی گزر گئی

ملتان(نمائندہ خصوصی)عید اپنے پیاروں میں کرنے کی خواہش لئے ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کی عید سفر میں کٹ گئی،کراچی سے براستہ ملتان لاہور،پشاور راولپنڈی جانے والی ٹرینیں 12 سے 15 گھنٹے تاخیر کا شکار،مسافر خوار ہوتے رہے،تفصیل کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دونوں (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

روز کراچی سے براستہ ملتان لاہور، راولپنڈی،پشاور جانے والی ٹرینیں 12 سے 15 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں،جس کے باعث ایڈوانس ٹکٹیں لینے کے باوجود کئی شہری عید اپنے پیاروں کے ساتھ بروقت نہ منا سکے،گزشتہ تین ماہ سے ٹرینوں کے درہم برہم ہونے والے نظام الاوقات میں اب تک بہتری نہیں لائی جا سکی ہے جس کے باعث گزشتہ روز بھی ملتان سے گزر کر کراچی،سکھر،خان پور،راولپنڈی،پشاور،لاہور اور کوئٹہ جانے والی بیشتر ٹرینیں 12 سے 15 گھنٹے کے درمیان تاخیر کا شکار ہوئی،عید اپنے پیاروں کے بیچ کرنے کی خواہش لئے بیشتر مسافر ٹرینوں کے لیٹ ہونے کے باعث عید کا دن میں ٹرینوں میں گزارنے پر مجبور ہو گئے،جبکہ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی آمدورفت سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے عملہ تک اسٹیشن پر موجود نہیں ہے،ادھر پہلے سے تاخیر کا شکار ٹرینیں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہو گئیں،ایک مسافراعزازعظیم احمدنے بتایا کہ عید کی خوشیاں اپنوں کے بیچ منانے کے لئے انہوں نے پیراورمنگل کی شب راولپنڈ ی جانے والی پاکستان ایکسپریس پراپنی اوراہلیہ کی 10روزقبل ای ٹکٹنگ کے ذریعے ٹکٹ کروائی تھی تاہم ٹرین ساڑھے15گھنٹے سے بھی زیادہ تاخیرکاشکارتھی جس پرانہوں نے ٹکٹ ریفنڈکی متعددبارکوشش کی لیکن ٹکٹ ہی ریفنڈ نہ ہوئے انہوں نے کہاکہ بارشیں پہلے بھی ہوتی تھیں شیخ رشیداحمدنے ریلوے کاپوراسسٹم خراب کردیاہے آئندہ ٹرین سے سفرکرنے سے توبہ کرلی ہے ٹرین مقررہ وقت سے 12 سے 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں،اتوار سے لے کر گزشتہ روز تک زکریا ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس،تیز گام،ہزارہ ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،سندھ ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کی عید یا تو ٹرینوں میں سفر کرتے یا ریلوے اسٹیشنوں پر خوار ہوتے گزر گئی۔

تاخیر کاشکار

مزید : ملتان صفحہ آخر