کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شاہ محمودنے عید نماز مظفر آباد میں اداکی، مرید ین کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کریں، مریدحسین قریشی
ملتان (سٹی رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں عید نہیں منائی بلکہ وہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد گئے جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی اس حوالے سے دربار حضرت غوث بہاؤالدین زکریاؒ پر نماز عید(بقیہ نمبر2صفحہ12پر)
کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں ان کے بھائی سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی نے دعا کرائی اور اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میرے بھائی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آزاد کشمیر میں موجود ہیں اور حسینیت ؑ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہوں نے اسی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نماز عید بھی وہیں ادا کی میں عوام اور مریدین سے اپیل کروں گا کہ وہ میرے بھائی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ وہ ملک کی جو خدمت کر رہے ہیں اس میں کامیاب ہو سکیں۔