15اگست کو پاکستان کی طرف سے یوم سیاہ منانا اچھا اقدام، جمشید دستی کی میڈیا سے گفتگو

15اگست کو پاکستان کی طرف سے یوم سیاہ منانا اچھا اقدام، جمشید دستی کی میڈیا سے ...

چوک مکول (نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشیداحمددستی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی آپس میں اتحادویگانگت کادرس دیتی ہے اور مسلمانوں میں بھلائی کے جذبہ کواجاگرکرتی ہے انہوں نے کہاکہ عیدکے موقع پر پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیرکے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کاجذبہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہاکہ 15 اگست کو پاکستان کی طرف سے یوم سیاہ منانا بہت اچھااقدام ہے انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے ریاستی غنڈہ گردی سے اس کامکرہ چہرہ کھل کے پوری دنیاکے سامنے آگیاہے انہوں نے کہاکہ سفارتی بائیکاٹ یا ٹرینیں بندکرنے سے کچھ نہیں ہوگابلکہ بھارت کواسی کی زبان میں جواب دیناچاہیئے اس موقع پر میاں عاطف دھنوتر،عابدخان چانڈیہ،راشدسیال محبوب چنگوانی،زاہدچانڈیہ،نعیم بیگ ودیگربھی موجودتھے۔

گفتگو

مزید : ملتان صفحہ آخر