پاکستان کی ترقی سلامی، استحکام کیلئے ہمیں متحد ہوکر کام کرناپڑے گا، احمد یار ہنجرا

پاکستان کی ترقی سلامی، استحکام کیلئے ہمیں متحد ہوکر کام کرناپڑے گا، احمد ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) نوجوان سیاستدان و سابق صوبائی وزیر جیل خانہ(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانی کے بعد حاصل کیا گیاجس کی حفاظت،سلامتی استحکام اور قیام امن کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے،14اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہے تا ہم ہمیں کسی بھی موقع پرکشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو آج بھی آزادی جیسی نعمت کو ترس رہے ہیں،عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نیعید کے روز عید ملنے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیوں کے بعد ہمارے لئے یہ ملک پاکستان حاصل کیا، ملک کی حفاظت اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا جذبہ ہر محب وطن پاکستانی میں موجود ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب متحد ہیں اور وقت پڑنے پر وطن کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں آزادی ملی اور ہم آج آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں، ہم پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ ہم خود احتسابی کریں اور دیکھیں کہ ہم نے 72برسوں میں کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے،اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اوراپنے وسائل کو بروئے کار لا کر ملک کو سنواریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

احمد یار

مزید : ملتان صفحہ آخر