ڈیرہ:ذوالفقار کھوسہ کی سابق ناظمین اورکارکنوں سے ملاقات

ڈیرہ:ذوالفقار کھوسہ کی سابق ناظمین اورکارکنوں سے ملاقات

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں سابق ناظمین سیاسی ورکروں اور معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحی کا پیغا م یہ ہے کے اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین کی قربانی سے بھی گریز نا کیا جائے حضرت ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے اپنی عزیز ترین شے کی قربانی کا حکم دیا تو انہوں نے اپنے عزیز فرزند حضرت اسماعیل کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا فیصلہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے حضرت ابرہیم کی اطاعت اور بندگی کو اس طرح قبول کیا کے ہم آج بھی اور قیامت تک حضرت ابرہیم کی سنت کی پابندی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ قربانی کا فلسفہ بھی یہی ہے کے اللہ تعالیٰ کے ا حکامات کے آگے سر جھوکا دینا ہے میں اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -