تھانہ کلچر، لوٹ مار اور قبضہ کی سیاست ختم، لوگوں کی محرومیاں دورکریں گے، جاوید اقبال وڑائچ

تھانہ کلچر، لوٹ مار اور قبضہ کی سیاست ختم، لوگوں کی محرومیاں دورکریں گے، ...

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ عیدالاضحی نفس کوقربان کرکے حکم الہی بجالانے کانام ہے‘ یہ عزیمت اوراخلاص اختیارکرنے کی دعوت دیتاہے‘ ملک وقوم کی خدمت اوراس کی تعمیروترقی کے لیے ہرفردکواپناکرداراداکرناچاہئے۔اپنی رہائشگاہ پرملاقات کے لیے آنے والے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف بھرپوراندازمیں کوشاں ہے اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں آئندہ چندروزمیں عوام دیکھیں گے کہ ان کی محرومیاں اورمسائل فوری بنیادوں پرحل ہوں گے‘ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کامشن لے کرمیدان عمل میں آئے ہیں اورانشاء اللہ حلقہ کی بہتری یقینی بنائیں گے‘ اب عوام کوبلاامتیازانصاف میسرآسکے گا‘ انہوں نے کہاکہ تھانہ کلچر‘ لوٹ مار اورقبضہ کی سیاست ختم ہوچکی‘ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے حقوق پرشب خون مارالیکن اب ایساکچھ نہیں ہونے دیں گے‘ اس موقع پرچوہدری رشیداحمدمہارایڈووکیٹ‘ چوہدری محمدانور‘ چوہدری عتیق احمد‘ چوہدری محمدرفیق سمیت عمائدین حلقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -