ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کا ویسٹ مینجمنٹ کنٹرول روم کا دورہ

  ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کا ویسٹ مینجمنٹ کنٹرول روم کا دورہ

  

راولپنڈی(اے این این)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا نے عید الا ضحیٰ کے پہلے دن صبح سے لے کر رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور آلائشوں کے صفائی کے آپریشن کی نگرانی کی۔ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے صوبائی وزیر خوا ندگی راجہ راشد حفیظ کے ہمراہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں اویس تارڑ نے ان کو آلائشوں کی صفائی کے آپریشن کی تفصیلات کے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہاکہ عید کے پہلے دن تمام سینٹری عملہ رات 12بجے تک شفٹوں میں مصروف عمل رہا جبکہ عید کے دوسرے دن صبح 5بجے سے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔مری روڈ سمیت راولپنڈی کی تمام شاہراہوں کو پانی سے د ھویا بھی گیا۔

ڈپٹی کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -