نیب زیرحراست ملزمان کیلئے نماز عید الاضحی کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا

  نیب زیرحراست ملزمان کیلئے نماز عید الاضحی کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا

لاہور (اے پی پی)ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر نیب لاہور میں زیرحراست ملزمان کے لئے نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا‘عید قربان کے پرمسرت موقع پر تمام زیرحراست ملزمان کے اہل خانہ کیلئے نیب لاہور کے دروازے کھول دیئے گئے جبکہ ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ذاتی طور پر تمام اسیران کیلئے ضیافت کا اہتمام  بھی کیا گیا‘ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زیرحراست ملزمان کو عید کے تینوں ایام میں اہل خانہ سے ملنے کی سہولت دی گئی ہے‘سب جیل میں موجود مریم نواز کو بھی دیگر ملزمان کی طرح اہل خانہ کے ساتھ ملاقات اور ریفریشمنٹ سے تواضع کروائی گئی‘ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات میرٹ پر کی جاتی ہیں  اورانکے حقوق کا خیال رکھنا بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں‘نیب حکام کی جانب سے زیر حراست ملزمان کی فیملیز سے ملاقات کیلئے سیلز سے باہر لان میں باقاعدہ ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے‘اس موقع پر زیرحراست ملزمان اور انکے اہل خانہ نے عید کے پر مسرت لمحات اکھٹے گزارنے پر نیب لاہور کے اقدام کوسراہا ہے۔ 

 نیب

مزید : صفحہ آخر