علی زیدی کراچی میں قربانی کی آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن سے پریشان

   علی زیدی کراچی میں قربانی کی آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن سے پریشان

کراچی(اے این این) کراچی کی صفائی کا بیڑہ اٹھانے والے وفاقی وزیر بحری امور سیدعلی حیدر زیدی بارش کے پانی میں قربانی کے جانو ر وں کا خون شامل ہونے پر فکرمند ہوگئے اور کہا عید والے دن وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا انہیں اسی بات کا ڈر تھا۔انہوں نے مزید کہا قربانی کے جانوروں کا سارا خون پانی میں شامل ہوگیا جو ہیضہ، ٹائیفائیڈ ا و ر ملیریا کا باعث بنے گا، یہی وجہ تھی کہ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے دین نے اہلیان کراچی سے قربانی کا عمل دو دن کی تاخیر سے کرنیکی درخوا ست کی تھی۔خیال رہے شہر قائد میں ہفتے اور اتوار کو بارش کی وجہ سے بیشتر مقامات پر پانی جمع ہے اور عید الاضحی کے موقع پر زیادہ تر شہریوں نے سڑک پر جانوروں کی قربانی کردی اور یوں جانوروں کا خون گلی محلوں میں جمع پانی میں شامل ہوگیا،اس کے علاوہ قربانی کرنیوالے افراد نے جانوروں کی آلائشوں کو درست طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے گھروں، فلیٹس کے باہر اور سڑکوں پر پھینک دیا جس کی وجہ سے شہر کی فضا میں تعفن پھیل گیا ہے۔

علی حید رپریشان

مزید : صفحہ آخر