کشمیری بھائی بہن بھارتی تسلط  کے خلاف 70 سال سے قربانیاں  پیش کر رہے ہیں،وزیرداخلہ

    کشمیری بھائی بہن بھارتی تسلط  کے خلاف 70 سال سے قربانیاں  پیش کر رہے ...

 اسلام آباد/ننکانہ صاحب  (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ اعجازاحمد شاہ نے عید الاضحی کے موقع پر قوم اور کشمیری بھائیوں کے نام پیغام میں عید الاضحی کے مبارک دن پر میں پورے پاکستان اور بالخصوص اپنے کشمیری بھائی بہنوں کو  دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  ہمارے کشمیری بھائی بہن  بھارتی تسلط کے خلاف 70 سال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کا دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمارے اس یقین کو پختہ کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک کوئی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستانی حکومت کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی  حمایت ہمیشہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو بھی اس کٹھن وقت میں کشمیری عوام کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے اندرون اور بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے گذارش کی کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور انکی آواز بلند کریں۔

وزیر  داخلہ

مزید : صفحہ آخر