جامشورو اور ٹھٹھہ میں 4.1شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس
جامشورو (مانیٹرنگ ڈیسک)اندرون سندھ کے شہروں جامشورو اور ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد نے جیو نیوز کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خان احمد خان سمیت ٹھٹھہ کے پہاڑی اور کوہستانی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلہ کی شدت 4.1 تھی جو کوٹری ویسٹ سے 52 کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ