فریال تالپور کی رات گئے جیل منتقلی سلیکٹڈ حکومت کی چھوٹی سوچ و کینہ پروری کا ثبوت،احسن اقبال

 فریال تالپور کی رات گئے جیل منتقلی سلیکٹڈ حکومت کی چھوٹی سوچ و کینہ پروری ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے جس طرح مریم نواز کو عید سے قبل والد کے سامنے اور فریال تالپور صاحبہ کو عید کی رات 12 بجے اڈیالہ جیل بھیجا گیا،اس سے سلیکٹڈ وزیر اعظم کی ذہنی کیفیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ کتنی چھوٹی سوچ و کینہ پرور ہے، یہ کام 4 روز بعد بھی ہو سکتا تھا، انتقام و حسد کی آگ سے تعمیر نہیں ہو سکتی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا پنجاب میں پچھلے 15 ماہ میں سڑکوں کی مرمت اور نگہداشت پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سڑکیں بدحالی اور تباہی کا نمونہ بن رہی ہیں اور کل ان کو بحال کرنے پر اربوں روپے درکار ہونگے۔ تحریک انصاف کی پنجاب دشمنی کی واضح مثال صوبہ کے بلدیاتی اداروں کی غیر آئینی برطرفی ہے جس کا نتیجہ شہروں میں قربانی کے جانوروں کے فضلہ کا انبار اور تعفن ہے، بلدیاتی ادارے سرکاری سرپرستی میں ہیں جو عوام کو جوابدہی نہیں،آج لوگ کہہ رہے تھے اگر بلدیاتی اداروں کی برطرفی کہیں مسلم لیگ (ن) نے کی ہوتی تو 24 گھنٹوں میں عدالتوں سے بحال ہو چکے ہوتے، بحالی کیس ہائیکور ٹ میں حکومتی التواء کا شکار ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس اہم معاملہ میں مداخلت کرے گی اور بلدیاتی اداروں پر تحریک انصاف کے حملے کا مداوہ کرے گی،احسن اقبال کا کہنا تھا کشمیر ہار کے آئے ہیں یا سودا کیا ہے قوم جواب مانگتی ہے؟ پاکستان کبھی اتنا کمزور نہیں تھا کہ بھارت ایسے منہ اٹھا کر یکطرفہ طور پر اتنا بڑا قدم اٹھانے کی جرات کر سکتا،مودی پہلے بھی پانچ سال وزیر اعظم تھا مگر ایسی ہمت نہیں کی۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -