پسرور، قربانی کا بیل بے قابو، پکڑنے کی کوشش میں 3قصاب زخمی

  پسرور، قربانی کا بیل بے قابو، پکڑنے کی کوشش میں 3قصاب زخمی

پسرور(مانیٹرنگ ڈیسک) پسرور کے علاقے چونڈہ میں قربانی کا بیل بے قابو ہو گیا، جو بھی پکڑنے کی کوشش کرتا، اسے ٹکر مار کر زخمی کر دیتا، 3 قصاب ذبح کرنے کی بجائے خود زخمی ہو گئے۔انداز شاہانہ، نشانہ شاطرانہ، پسرور میں بیل قربان ہونے کی بجائے انسانوں کو زخمی کرنے لگا۔ ڈارک براؤن رنگ کے بیل کا نام ڈان ہے اور اس کے کام بھی ڈان جیسے ہیں، بیل گزشتہ روز قربانی کے وقت بے قابو ہوکر بھاگا، پکڑنے کی کوشش میں جو اس کے قریب جاتا، اسے ٹکر مار کر زخمی کر دیتا۔بالآخر بڑی کوششوں اور مشکلوں سے اہل محلہ سے ڈان کو قابوکیا اور تب کہیں جاکر اس کی قربانی ہوئی۔

قصاب زخمی

مزید : صفحہ آخر