نظریہ پاکستان ٹرسٹ آج یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر منائے گا
لاہور(سٹی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام آج یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا ئیگا، ایوان قائد اعظم جوہر ٹاؤن لاہور میں پرچم کشائی ہوگی اس موقع پر طالب علموں میں قومی پرچم، قائد اعظم کی تصاویر والے پوسٹر اور لٹریچر تقسیم کیا جائیگا،تحریک ایوان کارکنان میں ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ پرچم کشائی کریں گے،مادرملت پارک میں گمنام شہدائے تحریک پاکستان کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی ہوگی،بعدازاں تقریب سے کارکنان تحریک پاکستان اور کشمیری رہنما خطاب کریں گے جبکہ کل15اگست کو بھارتی یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر منایا جاے گا اور بعدازاں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیر دستوری فسطائی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔