مون سون بارشیں،سیلاب،ملک بھر میں 161افراد جاں بحق،137زخمی ہوچکے،این ڈی ایم اے

  مون سون بارشیں،سیلاب،ملک بھر میں 161افراد جاں بحق،137زخمی ہوچکے،این ڈی ایم ...

  

اسلام آباد(اے این این) مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک ملک بھر میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 161 جبکہ زخمیوں کی تعداد 137سے تجاوز کر گئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان(این ڈی ایم اے)کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ہلاک ہونیوالوں میں 54بچے، 35خواتین اور 72مرد شامل ہیں جبکہ 320مکانات، 53دکانوں، 4مساجد، 14پل، 3پاور ہاؤسز اور 34 سڑکوں کو نقصان پہنچا،سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں 56افراد جاں بحق، 57زخمی ہوئے جبکہ 88مکانا ت،ایک مسجد،3 پل،2دکانیں،3 بجلی گھر اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا۔آزاد کشمیر میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے، 13 زخمی ہوئے جبکہ 101 مکانات43دکانیں،3مساجد اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا۔پنجاب میں 27 افراد کی جانیں گئیں، 36 افراد زخمی ہوئے جبکہ 33 مکانات کو نقصان پہنچا۔ سندھ میں 23 افراد موت کا شکار اور 12 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 33 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان میں 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی، گلگت بلتستان میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی جبکہ اسلام آباد میں بھی 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

بارشیں نقصان

مزید :

صفحہ آخر -