صدر ٹرمپ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، رحمان ملک 

صدر ٹرمپ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس ...

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے امریکی صدر ٹرمپ اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹس میں رحمان ملک نے کہا امریکی صدر ٹرمپ اوراقوام متحدہ فوری طور پر کشمیریوں کیخلاف بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں۔ ریاستی دہشتگردبھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ایک حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جس میں درجنوں کشمیری مرد، خواتین اور بچے شہید ہوگئے تھے، عالمی برداری خاص کر امریکی صدر، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دوسری انسانی حقوق کی تنظیموں کونہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے سفاکانہ حملے کا نوٹس لینا چاہئے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے آئینی حق کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔رحمان ملک کا کہنا تھا بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کررہی ہے اور مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیاہے لیکن بہادرکشمیری بھارتی فوج کے مظالم کی ویڈیو اور تصاویر باہر بھیج رہے ہیں،  بھا ر تی فوج کے سفاکانہ سے درجنوں نہتے کشمیری مرد وخواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اس خوفناک صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہیں جنہوں نے کشمیر پر ثالثی کی بات کی تھی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ قابض ریاستی فوج کے مظالم اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا گندا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

رحمان ملک 

مزید : صفحہ آخر