بنوں،اونچی آواز میں میوزک لگانے پر باپ بیٹا اور بیٹی سمیت 4افراد قتل 

  بنوں،اونچی آواز میں میوزک لگانے پر باپ بیٹا اور بیٹی سمیت 4افراد قتل 

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں کے علاقے میرا خیل میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ 

4 افراد قتل

مزید : صفحہ آخر