کراچی،کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے تینوں دوست سپردخاک،کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی،کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے تینوں دوست سپردخاک،کے الیکٹرک ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے تینوں دوست سپرد خاک،تینوں کی نماز جنازہ میں اہل خانہ، اہل محلہ کی بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔فیضان اور حمزہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی جبکہ طلحہ کی تدفین پنجاب میں کی جائے گی۔طلحہ، حمزہ اور فیضان ایک ہی بلڈنگ کے رہائشی اور بچپن کے ساتھی بھی تھے۔فیضان والدین کا واحد سہارا تھا اور پرائیویٹ جاب کرتا تھا۔طلحہ سی اے کررہا تھا اور موت کے وقت روزے کی حالت میں تھا۔ تین جوان اموات پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق تینوں افراد کے ورثا نے کے الیکٹرک کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا، میئر وسیم اختر کہتے ہیں دیگر افراد کی ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔میئر کراچی وسیم اختر کی کوششیں رنگ لے آئیں، شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ورثا نے میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ کے الیکٹرک کیخلاف درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔ایف آئی آر کے الیکٹرک کے سربراہ اور دیگر کیخلاف درج کی گئی، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے شہری جاں بحق ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ جاں بحق ہونیوالے باقی افراد کی ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔

تینوں دوست سپردخاک  

مزید : صفحہ آخر