ایل ڈبلیو ایم سی کا عید صفائی آپریشن،19ہزار ٹن لائشیں تلف

ایل ڈبلیو ایم سی کا عید صفائی آپریشن،19ہزار ٹن لائشیں تلف

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن عید کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی محمد اجمل بھٹی نے صفائی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ عید کے دوسرے دن اب تک 3750ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔جبکہ مجموعی طور پر اب تک شہر سے 19000ٹن کے قریب جانوروں کی آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں تلف کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جانوروں کی آلائشوں کی مکمل صفائی  تک آپریشن جاری رہے گااور صفائی آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ شہر کی تمام مرکزی اور تنگ گلیوں میں عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور نے کہا کہ شہری لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ تعاون کریں اور جانوروں کی آلائشوں کو ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑے دان میں ڈالیں اور شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ہیلپ لائن 1139پر کال یا موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1