عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے،عمران بشیر
لاہور(سٹی رپورٹر)پیٹرن انچیف پاکستان انجمن تاجران لاہور عمران بشیر نے کہا کہ عید عید قربان اور 14اگست کے موقعہ پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،بھارت اس وقت جو مظالم کشمیر میں ڈھا رہا ہے ا س پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔
تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جاسکے۔