عید الاضحی کے دونوں روزچڑیا گھر اور پارکوں میں شہریوں کا زبردست رش
لاہور(سٹی رپورٹر) عید الاضحی کے دونوں روز لاہور کے چڑیا گھر اور پبلک پارکس میں زبردست رش رہا سخت ترین گرمی اور حبس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر، ریس کورس، جناح باغ، ماڈل ٹاؤن پارک، سفاری پارک، جلو، گلشن اقبال پارک، گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات پر خواتین بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کرتی رہی، اس روز چڑیا گھر انتظامیہ نے آمدنی کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔