انٹرنیشنل ٹیموں کا دورہ پاکستان، ایم سی سی نے حمایت کردی

انٹرنیشنل ٹیموں کا دورہ پاکستان، ایم سی سی نے حمایت کردی

لندن(یواین پی) ایم سی سی(میلبون کرکٹ کلب) کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔لارڈز لندن میں ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ نے کی، اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات کی گئی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے موجودہ سیکیورٹی و سیاسی حالات سے ارکان کو آگاہ کیا۔ایم سی سی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کیا،اس حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی کا جائزہ مستقبل میں بھی لیا جاتا رہے گا اور اسی کی بنیاد پر ایم سی سی بھی اپنی ٹیم کو بھیجنے پر غور کرے گا۔یاد رہے کہ ایم سی سی یعنی میلبون کرکٹ کلب 1814ء سے لارڈز لندن میں قائم ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی