نڈال اور مدودوف فتوحات برقرار رکھتے راجرز کپ ٹینس میز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

  نڈال اور مدودوف فتوحات برقرار رکھتے راجرز کپ ٹینس میز سنگلز فائنل میں پہنچ ...

ٹورنٹو (اے پی پی) رافیل نڈال اور ڈینل مدودوف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال حریف فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس کے دستبردار ہونے کی وجہ سے بغیر کھیلے فائنل میں پہنچ گئے، دوسرے سیمی فائنل میں روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف نے ہم وطن کھلاڑی کیرن خچانووف کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-1 اور 7-6(8-6) سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی