سرینا ولیمز اور اینڈریسکو راجرز کپ ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں

سرینا ولیمز اور اینڈریسکو راجرز کپ ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹورنٹو (اے پی پی) سرینا ولیمز اور بائینکا اینڈریسکو نے پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں شہرہ آفاق امریکن کھلاڑی سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا کو زبردست مقابلے کے بعد 1-6، 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈین کھلاڑی بائینکا اینڈریسکو نے امریکن حریف سوفیا کینن کو ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6 (7-5) سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔