بھارت کو کشمیریوں پر ظلم ستم کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی، عارف اعوان 

بھارت کو کشمیریوں پر ظلم ستم کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی، عارف اعوان 

لاہور(نیوز رپورٹر)الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ کے معروف تاجر رہنما محمد عارف اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم ستم کے بدلے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔پاکستان کی پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کا سپاہی ہے۔ اب بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کے حق آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ محمد عارف اعوان نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کا یوم آزادی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب حقیقت میں کشمیر بنے گا پاکستان،اور مودی سرکار اپنی آنکھیں کھول لو،اب تمہاری داد گیری اس خطے میں نہیں چلنے دیں گے،اگر تم نے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ بند نہ کیا تو تمہیں ایسا سبق سیکھائیں گے کہ تمہاری آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی تاجر برادری اور عوام اپنے پاک افواج اور حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ ہے، اور اپنے کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی کان کھول کر سن لے اب ہم دوغلی پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔کشمیریوں کا ان کا حق آزادی مل کر رہے گا اس کیلئے پوری قوم اپنے پاک افواج کے ساتھ ہے اور ہر طرح کی جانی و مالی قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہاکہ پوری قوم عید الضحیٰ مکمل سادگی کے ساتھ منائے۔

اور عید کے ان لمحات میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ 

مزید : کامرس