تاجر برادری معاشی ترقی کیلئے کردار  ادا کرتی رہے گی: شاہ زیب اکرم

تاجر برادری معاشی ترقی کیلئے کردار  ادا کرتی رہے گی: شاہ زیب اکرم

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے سینئر رہنما خواجہ شاہ زیب اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان لاکھوں شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی قربانیوں کی نتیجے میں معرض وجود میں آیا، کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا  لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے صنعت و تجارت سے وابستہ تمام افراد کوجشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کوآزادی کی قدروقیمت سے آگاہ کرنا سب کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کی بھی ذمہ داری ہے۔بزنس کمیونٹی ملکی معاشی ترقی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور معاشی استحکام متاثر نہیں ہونے دے گی۔معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مظبوط پاکستان ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تحفظ کے لئے پاکستان کو باوقار اور خودمختار بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزید : کامرس