عیدکے روز گوشت کاقیمہ بنانے والوں کاکاروبار عرو ج پر

  عیدکے روز گوشت کاقیمہ بنانے والوں کاکاروبار عرو ج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(یواین پی) عیدکے روز گوشت کاقیمہ بنانے والوں کاکاروبار عرو ج پررہا،عیدکے دونوں روز قیمہ نکالنے والی مشینوں پر شہریوں کارش رہا، شہری 20 روپے کلو کے حساب سے گوشت کاقیمہ نکلواتے رہے تفصیل کے مطابق عیدقربان کے دونوں روز شہری بڑی تعداد میں قربانی کے گوشت کاقیمہ نکلواتے رہے اور قیمہ نکالنے والی مشینوں پر شہریوں کارش رہا شہریوں محمدطارق، امان اللہ فاروق، لیاقت بھٹی، شمشیرخان، کامران عزیزگوپانگ، نسیم اختر،سجادسندھا نے بتایا کہ عیدقربان کے موقع پر گوشت کاقیمہ بنوانا ہرگھرکی ضرورت بن گئی ہے قیمہ کی مختلف ڈشزبڑے شو ق سے کھائی جاتی ہیں جس میں کوفتے، چپل کباب، آلو قیمہ، شملہ مرچ قیمہ، وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -