روسی تیل کمپنی ’روزنفٹ‘کو تین گنا سے زیادہ خالص منافع حاصل
ماسکو(یواین پی)روس کی بڑی تیل کمپنی’روزنفٹ‘کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں گذشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کی نسبت تین گنا سے زیادہ خالص منافع حاصل ہو اہے۔روزنفٹ سے جاری سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کے مطابق روزنفٹ جس کا تیسرا بڑا شئیر ہولڈر قطر بن چکا ہے کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 228 بلین روبل(3.6 بلین ڈالر)کا خالص منافع حاصل ہوا ہے۔
جو کہ اپریل تا جون 2017 کے مقابلے تین گنا سے بھی زیادہ ہے اس منافعے کے اضافے میں بڑا ہاتھ تیل اور کمپنی کے شئیرز کے نرخوں میں اضافہ رہا