دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 299800کیوسک اور اخرج 270500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد59600 کیوسک اور اخراج59600 کیوسک، جہلم میں منگلا کے مقام پرآمد52900کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد98900 کیوسک اور اخراج 68800کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد301200 کیوسک اور اخراج 293200 کیوسک،چشمہ آمد302900کیوسک اوراخراج 282400 کیوسک، تونسہ آمد325300 کیوسک اور اخراج307100 کیوسک، پنجند آمد59400 کیوسک اور اخراج 43400 کیوسک،گدو آمد 358100کیوسک اور اخراج 360100 کیوسک، سکھر آمد324300 کیوسک اور اخراج298200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد109700کیوسک اوراخراج109700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1545.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.763 ملین ایکڑ فٹ رہا۔
،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1203.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.525 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔