مودی سرکار کا نیا ڈرامہ، کنٹرول لائن پر جعلی لڑائی کا منصوبہ تیار، بھارت، مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر ایل او سی اور پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہا ہے: جنرل باجو ہ

  مودی سرکار کا نیا ڈرامہ، کنٹرول لائن پر جعلی لڑائی کا منصوبہ تیار، بھارت، ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو گئی۔ مودی سرکار نے نیا ڈرامہ تیار کر لیا۔ ایل اوسی پر جعلی لڑائی دکھانے کا منصوبہ بنا لیا۔ذرائع کے مطابق عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے مودی سرکار نے نیا ڈرامہ تیار کر لیا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر جعلی لڑائی دکھانے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق بھارتی زیر تسلط علاقے میں چیک پوسٹ بنا کر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا، ڈرامہ کے تحت بھارتی فوج دکھائے گی کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان نے کی۔ذرائع کے مطابق جعلی سازی کے ذریعے بتایا جائیگا پاکستان نے پہلے کارروائی کی جس کے بعد بھارت نے کارروائی کی، مودی سرکار بھارتی میڈیا کے ذریعے اس ڈرامے کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔

بھارتی ڈرامہ

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کثیرالجہتی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باغ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مختلف کوششوں کا آغاز کردیا ہے، جس طرح امن کے لیے ہماری خواہش ہے، اسی طرح مسئلہ کشمیر کے لیے ہم پرعزم ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر ایل او سی اور پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، تاہم ہم بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے جرائم کو چھپانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ' ہمارا مذہب ہمیں امن  کا درس دیتا ہے لیکن ساتھ ہی سچ کے لیے قربانی اور استقامت کی تلقین بھی کرتا ہے، پاک فوج عید قرباں کو بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے، ہم کشمیر میں اپنے بہن اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے جتنا بھی وقت اور کاوشیں درکار ہوں، انشااللہ ہم ہرچیلنج پر پورا اتریں گے'۔ پاک فوج کی جانب سے کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منائی گئی۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -