مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤ، کمیونی کمیشن بلیک آؤٹ پر ہیومن رائٹس واچ بھی پھٹ پڑا

  مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤ، کمیونی کمیشن بلیک آؤٹ پر ہیومن رائٹس واچ بھی پھٹ ...

سرینگر(اے این این)ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاون اور کمیونی کمیشن بلیک آوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر مناکشی گنگولی نے اپنے بیان میں کہا ہے ایک ہفتے سے کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے مز ید کہا کشمیریوں کی سیاسی قیادت گرفتار، وہاں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے۔ کشمیری مسلمانوں کو عید کی نماز سے روکنے کیلئے مساجد پر تالے لگائے گئے، بھارت انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے بجائے کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، بھارتی حکو مت نے انسانی حقوق کی معطلی کو معمول بنا لیا ہے، جو بین الاقوامی قانون کیخلاف ہے۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے شہری مسلسل کرفیو کے باعث اور اجا زت نہ ملنے کے سبب عید کے دوسرے روز بھی قربانی سے محروم رہے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل نویں روز بھی کرفیو نافذ، موا صلا تی نظام کا بلیک آوٹ، انٹر نیٹ اور موبائل سروس کی بندش جاری رہی۔بھارتی قابض حکومت کے اس ظالمانہ اقدام سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، انہیں پیر کے روز نمازِ عید کی اجازت ملی نہ وہ قربانی کر سکے۔اسی صورتحال کا مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو منگل کے روز بھی سامنا رہا اور وہ عید الاضحی کے دوسرے روز بھی قربانی کا فریضہ انجام نہ دے سکے۔

ہیومن رائٹس واچ

مزید : صفحہ اول